13 مئی 2012 - 19:30

افغانستان ميں ہونے والے ايک بم دھماکے ميں نو عام شہري مارے گئے ہيں-

ابنا: افغانستان کي وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ يہ دھماکہ ايک کار ميں ہوا جو صوبہ فارياب کے علاقے ميں ايک دکان کے سامنے پارک کي گئي تھي-يہ دھماکہ آج صبح مقامي وقت کے مطابق دس بجے ہوا اور اس کے نتيجے ميں نو عام شہري جانبحق ہوگئے-مرنے والوں ميں صوبائي کونسل کے رکن شہاب زئي بھي شامل ہيں-دوسري جانب افغانستان کي وزارت داخلہ نے ملک کے مختلف علاقوں ميں جاري آپريشن کے دوران اٹھارہ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوي کيا ہے- افغان وزارت داخلہ کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ نيٹو اور افغان فوج کے مشترکہ آپريشن کے دوران بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھي ضبط کيا گيا ہے-.......

/169